Sunday January 19, 2025

کم عمر سپاہیوں کی بھرتی کی امریکی فہرست میں پاکستان کی بے بنیاد شمولیت مسترد اس کے بعد فوجی امداد اور امن پروگراموں میں شرکت کے حوالے سے سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں

واشنگٹن : امریکا کی جانب سے کم عمر سپاہی بھرتی کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کی شمولیت پر دفتر خارجہ نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام حقیقت کے برعکس اور غلط فہمی کی عکاسی کرتا ہے اور واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی سالانہ رپورٹ 2021 میں پاکستان پر عائد کیے گئے بے بنیاد الزامات پر نظرثانی کرے۔ جمعرات کو امریکا نے پاکستان اور ترکی کو چائلڈ سولجرز پروینشن ایکٹ(کم عمر سپاہیوں کی فوج میں بھرتی) کی فہرست میں شامل کیا ہے جس کے نتیجے میں فوجی امداد اور امن پروگراموں میں شرکت کے حوالے سے سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔یو ایس چائلڈ سولجرز پریوینشن ایکٹ(سی ایس پی اے) کے تحت سالانہ بنیادوں پر غیر ملکی حکومتوں کی ایک فہرست شائع کی جاتی ہے جس میں پچھلے سال (یکم اپریل 2020 سے 31 مارچ 2021) کے دوران کم عمر سپاہیوں کو بھرتی یا استعمال کیا گیا ہے۔

بارشیں ابھی ہوئی ہی کہاں !بارشیں تو آگے آنیوالی ہے محکمہ موسمیات نےبڑی خوشخبری سنادی

اس سلسلے میں جن اداروں کا جائزہ لیا گیا ان میں مسلح افواج، پولیس، دیگر سیکیورٹی فورسز اور حکومت کا تعاون کرنے والے مسلح گروپ شامل ہیں۔2021 کی کم عمر سپاہیوں کی فوج میں بھرتی کرنے والے ممالک کی فہرست میں افغانستان، برما، کانگو، ایران، عراق، لیبیا، مالی، نائیجیریا، پاکستان، صومالیہ، جنوبی سوڈان، شام، ترکی، وینزوئیلا اور یمن کی حکومتیں شامل ہیں۔ امریکی اقدام پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا کہ اس رپورٹ کی اشاعت سے قبل امریکا کی جانب سے کسی بھی سرکاری ادارے سے مشاورت نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں جس کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا گیا۔بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان نے نہ تو کسی غیر ریاستی مسلح گروہ کی حمایت کی اور نہ ہی کسی ادارے نے کم عمر فوجی جوانوں کو بھرتی یا ان کا استعمال کیا، دہشت گرد تنظیموں سمیت غیر ریاستی عناصر اور مسلح گروہوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا گیا ہے اور پاکستان قومی اور بین الاقوامی سطح پر اس لعنت سے لڑنے کے لیے پرعزم ہے۔

News Source: UrduPoint

FOLLOW US