Sunday May 12, 2024

سینئر اداکار انور اقبال انتقال کرگئے

کراچی : سینئر اداکار انور اقبال بلوچ طویل علالت کے بعد شہر قائد میں انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ آج عشاء کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔ انور اقبال کے داماد شاہ مرید بلوچ نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں سے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ انور بلوچ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ کچھ عرصے سے کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ عشاء کے بعد بیت المکرم مسجد حسن سکوائر میں ادا کی جائے گی۔ خیال رہے کہ انور اقبال بلوچ نے ڈرامہ سیریل شمع اور آخری چٹان سے شہرت حاصل کی ۔ انہوں نے سندھی اور اردو زبان کے متعدد ڈراموں میں یاد گار کردار نبھائے۔

گلی میں خاتون سے پرس چھیننے والے نوجوان کو ایک سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سُنادی گئی

FOLLOW US