Wednesday January 22, 2025

پاکستانی اداکار و گلوکار فخر عالم نے بھی متحدہ عرب امارات کا10 سالہ گولڈن ویزہ حاصل کرلیا

دُبئی: یو اے ای نے سرمایہ کاری میں اضافے ، باہنر ، ٹیلنٹڈ اور قابل افراد کی گنتی بڑھانے کی خاطر خاطر دو سال قبل گولڈن ویزہ کا اجراء شروع کیا تھا۔ اس کی بدولت ہی افراد کو اقامہ دائمہ ملتا ہے، انہیں اور ان کے اہل خانہ کو غیر معمولی مراعات حاصل ہوتی ہیں۔اس ویزے کا دُنیا بھر میں بہت چرچا ہے، تاہم اسے حاصل کرنے کے لیے بہت سی اہم شرائط پوری کرنا پڑتی ہیں۔ اس وجہ سے اب تک دُنیا بھرمیں سے چند ہزار افراد ہی یہ پانچ یا دس سالہ رہائشی ویزہ حاصل کر پائے ہیں۔اس ویزے کو حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ اس وجہ سے جن لوگوں کو یہ ویزہ ملتا ہے، ان کا خوب چرچا ہوتا ہے۔بھارت سے یہ ویزہ بہت سی مشہور شوبزشخصیات نے حاصل کیا تھا۔

شادی ہوئی نہ منگنی، حریم شاہ کا ڈرامہ بے نقاب، خبر پڑھ کر آپ ششدر رہ جائینگے

اب پاکستان کے مشہور گلوکار، اداکار اور شوقیہ پائلٹ فخر عالم بھی گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ وہ پاکستان کی پہلی شوبز شخصیت ہیں جنہیں 10 سالہ گولڈن ویزہ جاری ہوا ہے۔ فخر عالم متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 17 سال سے مقیم ہیں۔ انہیں گزشتہ روزاماراتی حکام کی جانب سے اس شاندار رہائشی ویزے سے نوازا گیا ہے۔ فخر عالم پاکستان کی وہ واحداور پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے بطور پائلٹ دُنیا کے گھر چکر لگایا تھا۔ انہوں نے یہ کارنامہ 2018ء میں سنگل انجن کے جہاز پر انجام دیا تھا۔ فخر عالم جو کہ امارات کے لیے کلچرل ایمبیسیڈر بھی ہیں، انہوں نے دُنیا کے گرد اپنے فضائی چکر کے دوران طیارے اور یونیفارم پر پاکستانی اور اماراتی پرچم بھی چسپاں کر رکھے تھے۔ فخر عالم ایک ٹی وی ہوسٹ، وی جے ، موسیقار، اداکار اور گلوکار ہونے کے علاوہ اپنی فلاحی سرگرمیوں کے لیے بھی مشہور ہیں۔یہ قابلِ اعزاز اماراتی ویزہ حاصل کرنے کے بعد فخر عالم نے خلیج ٹائمزسے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو بہت زیادہ خوش اور پُرجوش محسوس کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا ”مجھے خود پر بہت فخر محسوس ہو رہا ہے۔ میں اماراتی حکومت کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی ویژنری لیڈر شپ نے میرے کام کو سراہتے ہوئے گولڈن ویزہ جاری کیا۔ اس سے مجھے بہت تحریک ملی ہے اور میں مستقبل میں دُبئی میں کچھ شاندار سرگرمیاں انجام دینے کے لیے بہت پُرجوش ہوں۔یہ شہر ہمیشہ آپ کو متاثر کرتا ہے اور یہاں کے لیڈرز اپنے رہائشیوں کو عالمی سطح کی شہرت حاصل کرنے کے لیے شاندار پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔

طالب علم زیادتی کیس مفتی عزیز الرحمان کو14روزہ جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

“فخر عالم امارات منتقل ہو چکے ہیں کیونکہ یہ ان کے کراچی میں واقع گھر سے صرف 90 منٹ کے فضائی سفر کی دُوری پر ہے۔ اس حوالے سے فخر عالم کا کہنا ہے ”میں اپنا شوبز کا سفر کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان چکر لگاتا رہتا ہوں۔ اس وقت بھی میرا ایک شو آن ایئر جا رہا ہے جس کے لیے میں پاکستان اور امارات میں آتا جاتا رہتا ہوں۔ اماراتی حکومت مجھ پر ہمیشہ مہربان رہی ہے۔ اماراتی حکومت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں خصوصاً جنوبی ایشیا والوں کو بھرپور پیار دیتی ہے۔ اس ملک نے ہمیں یہاں آنے اور بہترین زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ گولڈن ویزہ کی فنکاروں کے لیے بڑی اہمیت ہے کیونکہ وہ یہاں لمبے عرصے کے لیے یہاں اپنی تخلیقی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔ جس سے وہ اپنا کام بہترین انداز سے کر سکتے ہیں اور امارات میں بالکل اپنے گھر کی طرح قیام کر سکتے ہین۔ انہیں ہرتین سال بعد ویزہ ختم ہونے کی پریشانی سے نجات مل جاتی ہے۔ فخر عالم کو ان کی ڈیبیو فلم ویری گڈ دُنیا، ویری بیڈ لوگ کے لیے بہترین اداکار کی کیٹگری کے لیے نیشنل فلم ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ پاکستان میں 2005ء کے زلزلے کے دوران انسانی ہمدردی سے متعلق سرگرمیاں انجام دینے پر سابق صدر پرویز مشرف نے صدارتی تمغہ سے بھی نوازا تھا۔

FOLLOW US