Thursday November 28, 2024

باپ، ماں اور بہن کے بعد اداکارہ دپیکا پڈکون کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

ممبئی : بھارتی اداکارہ دپیکا پڈکون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ بھارتی میڈٰیا کے مطابق دپیکا پڈکون کا پورا گھرانہ ہی کورونا میں مبتلا ہے۔ پہلے ان کے والد پرکاش پڈکون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اس کے بعد ان کی والدہ اجالا اور چھوٹی بہن انیشا بھی کورونا میں مبتلا ہوئیں۔ اب اداکارہ دپیکا پڈکون خود بھی کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اداکارہ نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں اس وقت کورونا کی بدترین لہر جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں لوگ کورونا میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ گزشتہ 13 روز سے بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر تین لاکھ سے زائد لوگ کورونا کا شکار ہو رہے ہیں۔

FOLLOW US