Sunday January 19, 2025

تم نے اس فیملی کا اتنا خاص دن ایسےبرباد کردیا، کوئی تمھاری بیٹی کی شادی کی تقریب کی یوں دھجیاں اڑائے ،سونو نگم ضلعی مجسٹریٹ کی گھنائونی حرکت پر پھٹ پڑے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی گلوکار سونو نگم نے شادی کی ایک تقریب کو کروناایس او پیز کی خلاف ورزی قرارد ے کر سبوتاژ کرنے والے ایک ضلعی گلوکار کو کھری کھری سنا ڈالیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سونو نگم نے بھارتی ریاست ٹریپورا کے ضلعی مجسٹریٹ سلیش کمار یادیو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انھیں معلوم نہیں کہ فیملی کتنی قصوروار تھی،شاید ہوگی لیکن آپ کو یہ حق کس نے دیا کہ آپ ان کی زندگی کا سب سے خاص دن ایسے بربادکردیں۔ یہ فیملی اب اپنی شادی کے دن کو کبھی یاد نہیں کرے گی بلکہ بھولنا چاہے گی۔ اور کبھی آپ کی بیٹی یا بیٹے کی شادی کی تقریب کو کوئی ایسے خراب کرے کہ انسان پر کیا بیتتی ہے۔سونو نگم کا کہنا تھا کہ آپ دولہا کو عقب سے پکڑ کر دھکا دے رہے ہیں، آپ کی ہمت کیسے ہوئی اسے چھونے کی؟ آپ کو اپنی طاقت پر اتنا غرور کیوں ہے؟ آپ اس ملک کے راجہ نہیں ہیں ضلعی مجسٹریٹ ہیں، اتنا غرور تو بھارتی وزیراعطم نریندر مودی کو نہیں وہ بھی لوگوں سے تمیز سے پیش آتے ہیں

FOLLOW US