Sunday January 19, 2025

عائزہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئیں

کراچی : گزشتہ ماہ دسمبر میں پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد ایمن خان کے برابر ہوگئی تھی اور اب وہ انہیں پیچھے چھوڑ کر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئیں۔اپریل 2020 میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئی تھیں، بعدازاں اگست میں ان کے فالوورز کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہوگئی تھی اور وہ سب سے زیادہ انسٹا فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی تھیں۔

اکتوبر میں ہونے والے ہم سوشل میڈیا ایوارڈز میں اداکارہ ایمن خان کو انسٹاگرام پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سیلیبریٹی کا خصوصی اعزاز دیا گیا تھا،اس وقت اداکارہ کے فالوورز کی تعداد 74 لاکھ تھی جو دسمبر میں بڑھ کر 78 لاکھ ہوگئی تھی اور دسمبر میں عائزہ خان کے فالوورز کے تعداد 78 لاکھ ہوگئی تھی اور وہ سوشل میڈیا پر پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں ایمن خان کے برابر آگئی تھی۔ اب عائزہ خان نے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اداکارہ ایمن خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔اداکارہ عائزہ خان کے انسٹا فالوورز کی تعداد 80 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ایمن خان کے فالوورز کی تعداد 79 لاکھ ہے۔خیال رہے کہ ایمن خان اور عائزہ خان دونوں ہی اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فعال رہتی ہیں۔ایمن خان اپنی شادی کے بعد سے ڈراما انڈسٹری سے کچھ دور ہوگئی ہیں اور 2019 کے بعد ان کا کوئی نیا ڈراما سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب ڈراما ‘میرے پاس تم ہو’ سے عائزہ خان کی مقبولیت میں کئی گنا اضافہ ہوا تھا۔یہاں یہ بات بھی مدنظر رہے کہ 2 برس قبل عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو اچانک پرائیویٹ کردیا تھا بعدازاں انہوں نے اکاؤنٹ کو پبلک کردیا تھا۔

FOLLOW US