Sunday January 19, 2025

کپل شرما کے پاکستانی مداحوں کے لیے خوشخبری ، پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا

ممبئی: بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جہاں پاکستان کے کامیڈینز کی بھارت میں بہت زیادہ ویلیو ہے اور وہ ہمسایہ ملک جا کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں اسی طرح بھارتی اداکاروں کے بھی پاکستان میں بہت مداح موجود ہیں اور اگر بات کی جائے کپل شرما کی تو وہ ایسے کامیڈین ہیں جن کی باتیں ہر کسی کو ہسنے پر مجبور کر دیتی ہیں،کپل شرما نے پاکستانی کامیڈین نسیم وکی کو بھی اپنے شو کا حصہ بنا رکھا ہے جب کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

کپل شرما اپنے پروگرام میں بھی اکثر دونوں ممالک میں اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان میں ان کو چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور یقینا وہ انہیں اپنے درمیان بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔اور اب کپل شرما نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے ایک مداح نے سوال کیا کہ پاکستان آنے کا کوئی چانس ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ میں کرتارپور صاحب آنا چاہتا ہوں، دیکھیں ایسا کب ممکن ہوتا ہے۔ ۔دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث سونی ٹی وی انتظامیہ نے ’کپل شرما شو‘ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشہور کامیڈی شو ’کپل شرما شو‘ کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتاہے، پاکستانی کامیڈین نسیم وکی بھی شو کا حصہ رہ چکے ہیں، ’کپل شرما شو‘ صرف عوام ہی نہیں بلکہ بھارتی اداکاروں کو بھی بے حد پسند ہے تاہم کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نے جہاں دیگر کاروبار کو متاثر کیا ہے وہیں ’کپل شرما شو‘ بھی مالی مشکلات کا شکار ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وجہ سے ایک تو فلمز کم بن رہی ہیں اور وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر شو میں عوام کی شرکت پر بھی پابندی ہے جب کہ کم فلمز کی وجہ سے پروموشن متاثر ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ’کپل شرما شو‘ کو اگلے ماہ فروری سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شو کی ٹیم کے مطابق جب حالات نارمل ہوں گے تو ’کپل شرما شو‘ ایک بار پھر سے شروع کیا جائے گا۔

FOLLOW US