Monday January 20, 2025

سپر ماڈل ایان علی جب بیرون ملک چلی گئی تھیں تو ان کا فلیٹ کس نے جعلسازی سے بیچ ڈالا ڈالر گرل کو ایک نئی مصیبت نے آن گھیرا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی کرنسی کی منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتاررہنے کے بعد بیرون ملک چلی جانے والی سپر ماڈل ایان علی کوایک نئی پریشانی نے آن گھیرا ہے۔ان کی ملک میں عدم موجودگی کے وقت ان کےکراچی میں واقع فلیٹ کو جعلسازی کے ذریعے بیچنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ماڈل ایان علی کہتی ہیں کہ وہ جب ملک میں موجود نہیں تھیں تو ان کے فلیٹ کی فروخت کا ایک جعلی معاہدہ تیار کیا گیا اور ان کے نام پر ایک جعلی چیک بھی بنایا

گیاجسے یواے ای کی پولیس بھی جعلی قرار دے چکی ہے۔ جبکہ معاہدےپر ان کے جعلی دستخط بھی موجود ہیں۔ ایان علی کا کہناہے کہ انھوںنے اس ضمن میں قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ماڈل کاکہنا ہے کہ ان کا ذاتی فلیٹ ہتھیانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوںنےنہ اسے بیچا اور نہ ہی انھیں کوئی ادائیگی کی گئی۔

FOLLOW US