Wednesday January 22, 2025

بیشک اللہ جسے چاہے ہدایت دے۔!!! بھارتی اداکارہ سشمتا سین نے ’’سورۃ العصر‘‘ کی تلاوت کرکے مسلمان مداحوں کی خواہش پوری کردی

ممبئی (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ سشمتا سین نے لائیو سیش کے دوران قرآن پاک کی سورۃ العصر کی تلاوت کرکے مسلمان مداحوں کی خواہش پوری کر دی۔ حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ سشمتا سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچوں کے ہمراہ لائیو سیشن کیا اور اس دوران اداکارہ نے مسلمان مداحوں کی خواہش بھی پوری کی۔ لائیو سیشن کے دوران مسلمان مداحوں کی درخواست پر اداکارہ سشمتا سین نے اپنے بچوں کے ساتھ قرآن پاک کی سورۃ العصر کی تلاوت کی۔ بعد ازاں سشمتا سین کی تلاوت کلام پاک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور پاکستانی مداحوں کی جانب سے ان کی تعریفیں کی گئیں۔

دوسری جانب لائیو سیشن کے دوران اداکارہ سے ملتان کے ایک مداح نے ان سے پاکستان آنے سے متعلق ایک سوال کیا۔ اس کے جواب میں سشمتا سین نے کہا کہ ‘امید ہے کہ بہت جلد پاکستان آؤں، میں 3 مرتبہ کراچی آچکی ہوں اور تینوں ہی مرتبہ مجھے یہاں سے بے حد محبت ملی‘۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ نے سورۃ العصر کی تلاوت کرکے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی تھی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔

FOLLOW US