Sunday January 19, 2025

کرونا لاک ڈاون کے باعث بیرون ملک پھنس جانے والے اداکار عرفان خان کی والدہ انتقال کر گئیں، جنازے میں شرکت سے محروم ہوگئے

جے پور: بھارتی اداکار عرفان خان کی والدہ انتقال کر گئیں، کرونا لاک ڈاون کے باعث بیرون ملک پھنس جانے کے باعث اداکار والدہ کے جنازے میں شرکت سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے مایہ ناز مسلمان اداکار عرفان خان کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی شہر جے پور میں مقیم عرفان خان کی 95 سالہ والدہ کئی روز سے علیل تھیں اور اپنے بیٹے کا انتظار کر رہی تھیں۔ عرفان خان ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں بیرون ملک موجود تھے، جب کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث فضائی آپریشن بند کر دیا گیا۔ عرفان خان تاحال بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں، اور اب اپنی والدہ کے جنازہ میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔

FOLLOW US