Sunday January 19, 2025

علی ظفر تو چھا گئے۔۔!! نامور گلوکار کے نئے گانے نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی

کراچی(ویب ڈیسک) معروف گلوکار علی ظفر نے سالوں سے چلتا آ رہا دنیاوی دستور تم غلط ، میں صحیح کے مترادف گانا لکھ کر گا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ گزشتہ روز پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں گلوکار گزشتہ کئی سالوں سے چلتا آ رہا دنیاوی دستور تم غلط، میں صحیح کے مترادف ایک گانا گا رہے ہیں۔ علی ظفر نے گانا شروع کرنے سے پہلے اپنے مداحوں سے کہا کہ ہم بچپن سے ایک چیز دیکھتے آ رہے ہیں، وہ ہم نے سیاست میں بھی دیکھا ہے اور ذاتی زندگیوں میں بھی دیکھا ہے،

اِس چیز کو سمجھنا مشکل ہے اور یہ ایک لمبی بحث ہوسکتی ہے علی ظفر نے کہا کہ لہذا میں نے اِس پر ایک میلوڈی گانا لکھا ہے آپ سب کو گاکر سناتا ہوں۔ گانا گانے کے بعد علی ظفر نے اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ آپ لوگ کیا سمجھے؟ انہوں نے ٹوئٹر پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے موجودہ سماجی و سیاسی منظر کی روشنی میں یہ نئی ٹون نہ تم غلط، نہ میں صحیح لکھی ہے۔

FOLLOW US