اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سلطنت عثمانیہ پر بنا ہوا ترکش ڈرامہ سریل ’’ارطغرل ‘‘ پی ٹی وی پر آن ائیر کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق شائقین کی دلچسپی کا محور بنا ہوا اور عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والے ڈرامے’’ ارطغرل ‘‘کچھ مہینوں سے بڑی بے صبری سے انتظار کیا جارہا تھا ۔ تاہم اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل ‘‘ رمضان المبارک کے پہلے دن سے پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔ ترکی کا سپر ہٹ ڈرامہ ارطغرل سلطنت عثمانیہ کی تاریخ پر مبنی ہے جسے پی ٹی وی پر ہر رات 9 بجکر 10 منٹ پر صرف پی ٹی وی ہوم پر نشر کیا جائے گا۔جبکہ دوبارہ ڈرامہ کو صبح 12بجے دوبارہ ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا ۔