Monday January 20, 2025

اداکارہ میرا خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئیں

کراچی : پاکستانی اداکارہ میرا امریکا میں کارحادثے کا شکار، حادثہ نیو یارک میں پیش آیا، نجی ہسپتال میں علاج جاری، تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ میرا کی گاڑی کو امریکا کے شہر نیویارک میں حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حوالے سے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ادکارہ کو ایک نجی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میرا کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ بتایا گیاہے کہ انکے حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضع رہے کہ پاکستانی اداکارہ میرا کبھی اپنی باتوں اور کبھی گلابی انگریزی کی وجہ سے میڈیا میں خاصی مقبول رہتی ہیں۔ انکے بہت سے اسکینڈل بھی منظرعام پر آتے رہے ہیں۔ اب انکے حوالے سے ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے کہ انکی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔

FOLLOW US