Sunday January 19, 2025

بین کٹنگ کے 4 چھکوں پر سہیل تنویر غصے میں آگئے

لاہور: پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں بین کٹنگ کی جانب سے چار چھکے مارے جانے پر سہیل تنویر غصے میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں غیرملکی کھلاڑی بین کٹنگ نے ایک اوور میں چار چھکے جڑے تو سہیل تنویر غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بین کٹنگ نے سہیل تنویر کے ایک اوور میں چار چھکے مارے اور ایک گیند پر دو رنز اور ایک پر سنگل لیا۔

شاہد آفریدی کی اپنے داماد کے ساتھ ویڈیو وائرل ، کیا کام کر رہے ہیں ،ویڈیو لنک

میچ میں مجموعی طور پر سہیل تنویر نے اپنے چار اوورز میں میں 50 رنز دیے اور کوئی بھی وکٹ بھی حاصل نہیں کی۔ بین کٹنگ 14 گیندوں 36 رنز بنا کر نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے، ان کی اننگز میں ایک چوکے اور چار چھکے شامل تھے، زلمی کے کھلاڑی کا کیچ بھی سہیل تنویر نے ہی لیا اور اس کے بعد انہوں نے بین کٹنگ کی جانب دیکھ کر نازیبا اشارے کیے اس سے پہلے کٹنگ نے بھی چھکا مارنے کے بعد سہیل تنویر کو نازیبا اشارے کیے تھے۔ واضح رہے کہ سہیل تنویر کیریبین پریمیئر لیگ میں حریف کھلاڑی کو نازیبا اشارے کرچکے ہیں۔

جعلی سرکاری ملازم بن کر 14 شادیاں کرنے والا شخص گرفتار

اقرار الحسن پر تشدد، اہلیہ فرح یوسف نے انتہائی جذباتی پیغام جاری کردیا

FOLLOW US