Sunday September 7, 2025

جہانگیر ترین اور خسرو بختیار نے تحریک انصاف کو چھوڑ دیا؟ ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ وزیر اعظم سخت پریشان ہوگئے، پاکستانی ہکا بکا

لاہور( نیوز ڈیسک) جہانگیر ترین کے بعد وزیر خوراک نے بھی حکومت کا دفاع چھو ڑ دیا ‘چینی کی قیمت میں اضافے کی ذمہ داری حکومت پر ڈال دی ۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے پی آئی ڈی ( پاکستان انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ) میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ حکومت نے کیا ہے۔ چینی کی زائد موصول کی جانے والی قیمتیں حکومتی خزانے میں جا رہی ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ چینی کی زائد قیمتیں ملز ملکان نہیں لے رہے۔ حکومت نے ٹیکس عائد کیا ہے۔ رہنما تحریک انصاف نے چینی کی قیمتوں کا دفا ع کیا اور اس کی ذمہ داری حکومت پر ڈال دی۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے جہانگیر ترین کے بیان کو مسترد کردیا اور کہا کہ ٹیکس ہم نے صرف ساڑھے تین روپے لگایا ہے تاہم تین ماہ میں چینی کی قیمت میں 20 سے 25 روپے اضافہ کر دیا گیا۔تاہم اب وفاقی وزیر خوراک خسرو بختیار بھی مل ملکان کے حق میں سامنے آگئے اور ان کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ اور سپلائی میں فرق ہونے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

واضح رہے تحریک انصاف مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں مہنگائی کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہے ۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ تجزیہ کار ماہر معاشیات ڈاکٹر شاہد حسین صدیقی نے دعویٰ کیا تھا گندم کے بحران کے ذمہ دار تحریک انصاف کے 2 رہنما ہیں۔نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور ہمایو اختر دونوں گندم سکینڈل میں ملوث ہیں، ملک میں گندم کے بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ2005ء میں بھی پاکستان میں گندم کا بحران آیا تھا جس کے ذمہ دار بھی رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین اور ہمایوں اخت تھے۔ ڈاکٹر شاہد حسین صدیقی نے کہا کہ چوروں اور قومی دولت لوٹنے والوں کو جتنی مراعات تحریک انصاف کی حکومت نے دیں کسی نے نہیں دی۔