اسلا م آباد(ویب ڈیسک)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غریب بن کررقم وصول کرنے والوں کے گرد گھیراتنگ ہوگیا،حکومت نے افسروں کیخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بی آئی ایس پی نے چیف سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ ارسال کردیا،گریڈ17 سے 21 کے اعلیٰ سرکاری افسر فہرست میں شامل ہیں، گریڈ17 سے گریڈ21 تک کے کل 2543
افسرپروگرام سے مستفید ہوئے۔مستفید ہونے والوں میں گریڈ 21 تین،گریڈ 20 کے59 افسران وظیفہ لیتے رہے ،گریڈ 19 کے 429 افسران بھی مستفیدہونے والوں میں شامل ہیں،سندھ میں گریڈ 18 کے 342 افسران وظیفہ لیتے رہے ،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے 6 افسران بھی مستفیدہوتے رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ مڈ ل مین بہت زیادہ منافع کمار ہاہے ، قیمتوںمیں بہت زیادہ فرق ہے ۔2020خوشحالی اورروز گار دینے کا سال ہے ، تنخواہ دار اور متوسط طبقے کیلئے یوٹیلٹی سٹورز پر سستی اشیاءلیکر آئے ہیں، خوشی ہے کہ یہاں آٹا 800روپے میں فروخت ہورہاہے ،عوام کومشکل ہوئی تو قیمتوں میں مزید سبسڈی دیں گے ۔اسلام آباد میںیوٹیلٹی سٹورز کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تنخواہ دار اور متوسط طبقے کیلئے یوٹیلٹی سٹورز پر سستی اشیاءلیکر آئے ہیں، خوشی ہے کہ یہاں آٹا 800روپے میں فروخت ہورہاہے ، پوری کوشش ہوگی کہ آیا یہاں 800روپے میں ہی فروخت ہو۔ انہوں نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں یوٹیلٹی سٹورز کی حالت مزید بہتر بنائیں گے ، غریبوں کیلئے راشن کارڈ بھی لیکر آرہے ہیں، عوام کیلئے مشکل ہوئی تو مزید سبسڈی دیں گے ۔راشن کارڈ سے غریب طبقہ تین ہزار رعایت تک چیزیں خرید سکے گا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کوریگو لیٹ کرنے کیلئے یوٹیلٹی سٹورز بہترین آپشن ہے ، یوٹیلٹی سٹور ز میں پیسہ لگائیں کہ تاکہ عوام کوسہولت ملے ۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ ہمیں چیزیں در آمد کرنے کی ضرورت نہ پڑے ،
دالیں اور کینولہ آئل مقامی سطح پر پیدا کرنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ مڈل مین بہت زیادہ منافع کمار ہاہے ، قیمتوں میں بہت زیادہ فرق ہے ۔2020خوشحالی اورروز گار دینے کا سال ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو یوٹیلیٹی سٹورز کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی اوربتایا گیا کہ عوام کو یوٹیلٹی سٹورز پر 7ارب کا پیکج فراہم کیاجارہاہے ۔