Wednesday January 22, 2025

بریکنگ نیوز! رات گئے ملک میں زلزلے کے شدید جھٹکے

گلگت : گلگت بلتستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، استور، غذر اور گلگت کے مختلف علاقوں میں رات گئے آئے زلزلے کے باعث لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شب کو گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے استور، غذر اور گلگت کے دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلے کی شدت، گہرائی اور مرکز کے حوالے سے تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ جبکہ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع بھی نہیں ملی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 6 سے زائد شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس شدید زلزلے کے بعد سے ملک کے مختلف حصوں میں دوبارہ متعدد مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔

FOLLOW US