کراچی(نیوز ڈیسک) میئر کراچی اور رہنما ایم کیو ایم پاکستان وسیم اختر کا کہنا ہے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کسی کے ساتھ بھی بیٹھ سکتے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کو سندھ میں وزارتوں کی پیشکش کے حوالے سے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا بطور پارٹی لیڈر بلاول کی قدر کرتا ہوں، سارے اختیارات سندھ حکومت کے پاس ہیں لہذا مسائل کے حل کی ذمہ داری بھی سندھ حکومت کی بنتی ہے۔وسیم اختر نے کہا کہ پی ٹی آئی سے اتحاد بھی
کراچی کے ایشو زپر کیا لیکن پی ٹی آئی نے کراچی کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا، جہانگیر ترین کے سامنے بھی معاملے کو رکھا لیکن پی ٹی آئی کی طرف سے ذمہ د اری نظر نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں شمولیت کا حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی لیکن ایم کیو ایم نے کبھی وزارتوں پر سیاست نہیں کی۔وسیم اختر نے کہا کہ وفاقی حکومت کسی منصوبے میں تاخیر کرتی ہے تو سندھ حکومت پیسہ لگائے، کراچی کے ایشوز کے حل کے لیے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔