سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک ) صالح پٹ کے مکین مگسی برادری کا ہاتھوں میں پاک کلام اٹھا کر خورشید شاہ کے خلاف احتجاج ، گھروں سے چھت چھینے کا الزام , بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کے انتخابی حلقے کے مکین مگسی برادری کے مرد و خواتین نے اپنے بچوں
کے ہمراہ ہاتھوں میں قرآن پاک اٹھا کر خورشید شاہ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین گل مگسی۔۔یرمگسی۔مسمات نواراں۔ بخشل خاتون و دیگر نے بتایا کہ خورشید شاہ کیکہنے پر محکمہ روینیو کے افسران نے علاقے کے بااثر شخصیات کیکہنے پر گاؤں کرم خان مگسی اور شیر خان مگسی ہماریاڑھائی سو گھروں کی زمین جسکا کل رقبہ انھتر ایکڑ ایراضی کو سرکاری اراضی دکھا کر اس پر قبضہ کرلیا ہے انہوں نے بتایا کہ مگسی برادری کیعلاوہ کلوڑ, جتوئی اور دیگر برادریاں ان گھروں میں مقیم ہیں ان کا کہنا تھا کہ کوئی فریاد سننے کوتیار نہیں ہے ہم غریبوں سیخورشیدشاہ سروں کی چھت بھی چھیننا چاہتے ہیں انہوں نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے مطالبہ کیا کہ روٹی کپڑا اور مکان کینعرے لگانے والے خورشید شاہ کے خلاف نوٹس لیا جائے اور اڑھائی سو گھروں کے مکینوں کو بے گھر ہونے سے بچایا جائے۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے مطالبہ کیا کہ روٹی کپڑا اور مکان کینعرے لگانے والے خورشید شاہ کے خلاف نوٹس لیا جائے اور اڑھائی سو گھروں کے مکینوں کو بے گھر ہونے سے بچایا جائے۔