حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مزدور نے ایک لاکھ 75ہزار کا بل آنے پر خود کو آگ لگا لی ، حیسکو نے ذیل پاک کالونی کے ایک مزدور شفیع محمد ولد عبدالواحد کو ایک لاکھ 75ہزار کا بل بھج دیا اور اسکی بجلی منقطع کردی جب وہ حیسکو کے دفتر گیا تو اسے مشورہ دیا گیا کہ وہ کم از کم15فیصد بجلی کا بل جمع کرائے اور ساتھ میں درخواست لگادے تو اسکے
کیس پر غور کیا جائے گا مزدور نے جواباً کہا کہ میری تو اتنی تنخواہ بھی نہیں کہ میں 15فیصد بل جمع کراؤں لیکن حیسکو کے افسران نے مبینہ طور پر اس سے انتہائی بے رخا اور توہین آمیز رویہ اختیار کیا جس کے بعد صارف کا بلڈ پریشر ہائی ہو گیا اور اس نے احتجاجاً موٹر سائیکل سے پٹرول نکال کر خود کو آگ لگا لی اسکا جسم خاصا جھلس گیا لوگوں نے اسے سول اسپتال پہنچایا جہاں اسے برن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید،ظہیر الدین شیخ اور دیگر سماجی رہنما سول اسپتال پہنچ گئے اور انہوں نے شفیع محمد عرف غلام رسول کی عیادت کے علاوہ اس سے تفصیلات معلوم کیں حافظ طاہر مجید نے سول اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ حیسکو کا اپنا عملہ منظم طریقہ سے بجلی چوری کرارہا ہے اور اس چوری کو چھپانے کے لیے وہ ڈیڈکیشن بلز کا اجراء کیا جاتا ہے جس سے عام شہری بے انتہا پریشان ہے دوسری جانب لوڈ شیڈنگ 12سی16گھنٹے تک جاری ہے وزیر اعظم کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیئے ـ