Friday November 29, 2024

مارکیٹ سے ملنے والی گاجریں ہمارے تک کیسے پہنچائی جاتیں ہیں ، ویڈیو دیکھنے کے بعد یقیناً آپ اسے کھانا ترک کر دیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ جانتے ہیں مارکیٹ سے ملنے والی گاجر ہم تک کیسے پہنچائی جاتی ہے ؟جان کر آپ گاجر کھانا یقیناً ترک کر دیں گے ۔ گاجروں کی کھیپ مارکیٹ تک پہنچنے سے قبل انہیں کسی بھی گندے نالے کے پانی میں دھو کر لایا جاتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہےجس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ گاڑیاں اور ٹرک ایک گندے نالے پر کھڑے ہیں مزدوران ٹرکوں گاجروں کو اتاررہیں اور انہیں ایک بڑی ٹوکری میں ڈال کر نالے کے گندے پانی سے دھو یا جارہا

ہے ۔ جی ہاں یہ گاجریں ہیں یہ روز مرہ ہماری خوراک کا حصہ بنتی ہیں اور ہم بڑے شوق سے انہیں کھاتے ہیں لیکن ہمیںکیا معلوم کہ گاجریں سپلائی کرنے والی کمپنیاں ہماری پیٹھ پیچھے کیا گل کھلا رہی ہیں ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مزدور انہیں ہاتھوں کی مدد سے نہیں بلکہ پائوں کی مدد سے رگڑ رگڑ کر صاف کر رہے ہیں ۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ کیسے بے حس لوگ ہیںجنہیں اللہ تعالی کا ذرا بھی خوف نہیں جو اس کام میں ملوث انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ۔ مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں ۔

FOLLOW US