Friday November 29, 2024

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) آج اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دیا گیا،

اس فیصلے کے بعد ہر طرح نئی بحث چھڑ گئی، فیصلے کے بعد چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام چھوڑا گیا کہ ’’ جمہوریت ایک بہترین انتقام ہے، جیئے بھٹو ‘‘۔ بلاول بھٹو کے اس ٹویٹ کو جیالوں اور ن لیگی کارکنوں کی جانب سے تو بہت پذیرائی ملی لیکن سینئر اینکر پرسن ارشاد بھٹی نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو سر عام آئینہ دکھا دیا۔

بلاول بھٹو کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہنا تھا کہ ’’ محترم جناب بلاول بھٹو صاحب! آج پرویز مشرف کا فیصلہ آنے کے بعد آپ کی ٹویٹ یہ بنتی تھی کہ مشرف نے مارشل لاء لگایا، بے نظیر بھٹو نے اُسے ویلکم کیا، زرداری صاحب نے پرویز مشرف نے ڈیل کی اور بے نظیر بھٹو نے بھی این آر او مشرف سے ہی کیا، جیئے بھٹو ، پاکستان کھپے‘‘۔

FOLLOW US