Monday January 20, 2025

شادی کی پہلی رات ہی نو بیاہتا جوڑے نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی موت کی وجہ انتہائی درد ناک

مانسہرہ : نو بیاہتا جوڑا شادی کی رات ہی جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیل کے مطابق واقعہ مانسہرہ کے علاقے پیش آیا ۔ جہاں نوبیاہتا جوڑا شادی کی رات ہی جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ جوڑا رات کو ہیٹر لگا کر سو گیا ، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ صبح جواب نہ ملنے پر دروازہ توڑ ا تو دونوں کی لاشیں ملیں۔ گزشتہ روز جوڑا شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔ رات کمرے میں ہیٹر لگانے سے کمرے سے آکسیجن ختم ہو گئی جس سے دونوں کی موت واقعہ ہوئی۔ یاد رہے اس سے قبل مری میں گیس ہیٹر جلاکر سونے والے دلہا دلہن سمیت 7 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے تھے ۔ مری کے علاقے کشمیری بازار موہڑہ عیسوال میں نیا شادی شدہ جوڑا دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ شوکت عرف شوکی شادی ہوئی تھی ۔ پولیس کے مطابق مری میں برفباری جاری تھی اور شدید سردی کی وجہ سے دلہا دلہن گیس ہیٹر جلا کر سوئے لیکن کمرے میں ہوا کا گزر نہ ہونے کی وجہ سے صبح سویرے مردہ حالت میں پائے گئے تھے ۔

صبح گھر والوں نے دروازہ کھٹکٹایا تو اندر سے کوئی جواب نہ آیا‘گھر والوں نے دروازہ توڑا تو اندر سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں ملیں تھی ۔ اہل خانہ نے انہیں ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوگئی تھی ۔ دوسری جانب ڈھوک جبر مسیاڑی میں بھی گیس کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی گھرانے کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں ۔ تاہم اب یہ ناخوشگوار واقعہ مانسہرہ میں پیش آیا ہے جہاں پر نوبیاہتا جوڑا شادی کی رات ہی دم توڑ گیا ۔ جس کی وجہ بھی رات کو ہیٹر لگا کر سونا بنا۔ جس کے باعث کمرے سے آکسیجن ختم ہوئی ۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی ہیٹر لگا کر سونے سے کئی لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

FOLLOW US