Monday January 20, 2025

مسافر کودوران پرواز سیٹ کی اپ گریڈیشن کی سہولت میسر ، پی آئی اے نے سکیم متعارف کرا دی،کتنی اضافی رقم دینا ہوگی؟جانئے

لاہور( این این آئی)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے اصلا حا تی عمل کے تحت بیرون ملک جا نے والے مسا فروں کے لئے نئی اسکیم متعا رف کرا دی ۔ جس کے تحت مسافر کودوران پرواز اپنی سیٹ کی اپ گریڈیشن کی سہولت میسر ہو گی ۔اکنا می کلا س کے مسا فر مقررہ رقم کی ادائیگی ساتھ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے ۔ پی آئی اے کے شعبہ فلا ئٹ سرو سزنے اس سلسلہ میں باضابطہ سر کلر جا ری کر دیا ہے ۔ بر طا نیہ ،یورپ ،جا پا ن ،کینڈا ،سعودی عرب سمیت تما م خلیجی مما لک جا نے والی پروازوں میں یہ سہو لت میسر ہو گی ۔ اس اقدا م سے مسافروں کو سفری سہو لت کے سا تھ ادارے کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا ۔

FOLLOW US