Monday January 20, 2025

سانحہ آرمی پبلک سکول کی پانچویں برسی، آرمی چیف کا اہم بیان سامنے آگیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نےسانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی برسی پر آرمی چیف کا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بطور قوم دہشت گردی کو شکست دی ہے۔ سانحہ اے پی ایس کے شہداء اور ان کے اہلخانہ کو اسلام پیش کرتا ہوں ۔ دہشتگردی کو ناکام بنانے کیلئے بطور قوم ایک طویل جدوجہد کی ہے۔پاکستان میں دیر پا امن اور استحکام کیلئے متحد ہیں۔ بحثیت قوم دہشتگردی کو شکست دینے میں کافی وقت لگا۔ اے پی ایس میں ہونے والا قتل عام کبھی نہیں بولیں گے۔ اے پی ایس میں ملوث 5 دہشتگردوں کو ملٹری کورٹس کے زریعے تختہ دار پر

لٹکایا جا چکا ہے۔یاد رہے سانحہ آرمی پبلک سکول کے پانچ سال گزر گئے، سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین آج بھی غم اور اداسی کی تصویر بننے ہوئے ہیں، دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنانے والے آرمی پبلک سکول میں بچوں کے ساتھ شہید ہونے والے ان کے اساتذہ بھی شامل تھے ۔ملک بھر میں آج سانحہ اے پی ایس کے شہدائے کی پانچویں برسی منائی جارہی ہے، 2014 میں آج ہی کی دن ظالم دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک سکول میں خون کی ہولی کھیلی تھی۔ 16 دسمبر 2014 کی صبح دہشتگردوں نے پشاور میں واقع آرمی پبلک سکول میں داخل ہو کر خون ریزی اور بربریت کی وہ داستان رقم کی جس نے ہر انسان کو اشکبار کر دیا۔ آج اس سانحہ کو پانچ سال گزر گئے ہیں لیکن غم آج بھی تازہ ہیں۔پشاورسمیت ملک بھر میں آج اے پی ایس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ معیں بھی روشن کی جائے گی جبکہ شہدائے کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی و قرآن خوانی بھی کیجائیگی۔پشاور میں مرکزی تقریب آرمی پبلک سکول میں ہوگی جس میں عسکری احکام سمیت شہدا کے والدین شرکت کرینگے۔

FOLLOW US