Monday January 20, 2025

بحرین روانگی سے قبل کس ملک کا اہم ترین وفد وزیراعظم سے نور خان ایئر بیس پر ملا؟ بڑی بریکنگ نیوز آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بحرین روانگی سے قبل کس ملک کا اہم ترین وفد وزیراعظم سے نورخان ایئر بیس پر ملا؟ وزیراعظم عمران خان سے نور خان بیس پر امریکی سینیٹرلنزے گراہم کی ملاقات ہوئی ہے.امریکی 10 رکنی وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، وزیراعظم کے ہمراہ زلفی بخاری، شاہ محمود قریشی اور وزیر داخلہ موجود تھے۔ عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر نور خان ایئر بیس پہنچے،عمران خان امریکی وفد سے ملاقات کے بعد بحرین روانہ ہوں گے، وزیراعظم اپنے دورہ بحرین کے دوران بحرین کی قومی دن کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے

جبکہ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اراکین اور اعلی حکام بھی وفد میں شامل ہوں گے۔ وزیراعظم خلیفہ بن سلمان اور شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کریں گے ،وزیراعظم کو بحرین کے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا ،وزیراعظم کو بحرین کا اعلیٰ سول ایوارڈ شاہ حماد آرڈرآف رینسانس دیا جائےگا وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم بحرین کا دورہ امیر بحرین حماد بن عیسی الخلیفہ کی دعوت پر کر رہے ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ ولی عہد سلمان بن حماد آل خلیفہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔ پاکستان اور بحرین باہمی اعتماد ، عقائد اور ثقافت پر مبنی قریبی ہم آہنگی کے تعلقات سے دوچار ہیں۔ اقوام متحدہ، او آئی سی اور جی سی سی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور بحرین کا قریبی رابطہ ہے، بحرین کی سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے ایک لاکھ سے زائد پاکستانی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نے سعودی عرب کی دورہ کیا . وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات خطہ میں امن او استحکام اور ترقی کے ضامن ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس میں جانے سے قبل بھی سعودی عرب گئے تھے جہاں ان کی سعودی حکام سے ملاقاتیں ہوئی تھیں، سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کو امریکہ جانے کے لئے اپنا خصوصی طیارہ بھی دیا تھا، وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے چار دورے کر چکے ہیں اب یہ ان کا پانچواں دورہ ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد بھی سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی پاکستان کے دورے پر آئے تھے۔

FOLLOW US