Thursday February 13, 2025

اس آدمی کو مزید جوتیاں لگنے والی ہیں ،میں صحیح کہہ رہا ہوں ،،،رانا ثنا اللہ کا ایسا بیان کہ کپتان بھی چونک اٹھیں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے سانحہ رائیونڈ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں و پولیس اہلکاروں و افسران کو ٹارگٹ کیاگیا ہے تاہم نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون

نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا کوئی بٹن نہیں ہوتا کہ جب چاہے اس کو دبا دیا جائے جبکہ اس کے مقابلے میں دہشتگردی ہر وقت اپنی واردات کی کوشش میں رہتے ہیںمختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کی شادی کی بات کی تھی کوئی گالی نہیں دی انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں پر جوتیاں پھینکنے کا کلچرغلط ہے لیکن عمران خان کو ہوشیار رہنا چاہئے انہیں مزید جوتیاں پڑ سکتی ہیں شیخ رشید کو کل جو چوٹ لگی انہیں ایسی چوٹیں لگنی ہی تھیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی وارداتیں پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے کی کوششیں سے پیچھے نہیں دھکیل سکتیں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے سیکورٹی انتظامات اب نئے سرے سے جائزہ لینا ہوگا اور انتظامات کو موثر بنانا ہوگا ہم ہر قیمت پر دہشت گردی کا پیچھا کرینگے او ر پنجاب سمیت پورے ملک کو پرامن بنائیں گے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ی کی مختلف وارداتوں میں شہداء کی قربانیاں ہمارے لئے ایک مثال ہیں۔