Wednesday January 22, 2025

مریم نواز کا لندن جانے کا فیصلہ،عدالت سے پاسپورٹ واپسی کیلئے درخواست کب دائر کی جائے گی،جا نئے

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے درخواست دائرکی جائے گی ذمہ دار ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کی قانونی ٹیم پیر کے روز ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرئے گی کہ مریم نواز کا پاسپورٹ انہیں واپس کرنے کے احکامات جاری کیئے جائیں. نون لیگ کی قانونی ٹیم نے تیاری مکمل کرلی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ ایک بار پھر انسانی ہمدردی کو بنیاد بناکر یہ درخواست دائر کی جائے گی کہ مریم نواز اپنے والد کی عیادت کے لیے لندن جانا چاہتی ہیں.سابق وزیراعظم کے داماد اور اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار نے نجی ٹی وی بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ مریم نواز جلد لندن آئیں گی ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ” انتظامات“کے تحت مریم نواز کو نہ صرف پاسپورٹ جاری کردیا جائے گا بلکہ انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت بھی مل جائے گی .

FOLLOW US