لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے شریف خاندان کے سامنے شرط رکھی گئی ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے 7 ارب روپے کے ضمانتی بانڈز جمع کرانے ہونگے جس کے بعد نواز شریف کو 4 ہفتوں یعنی ایک مہینے کے لیے بیرون ملک علاج کی غرض سے جانے کی
اجازت ہوگی، اس معمالے پر ن لیگ بھی ڈٹ گئی ہے اور انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے، اس ساری صورتحال میں وینا ملک بھی میدان میں آگئی ہیں اور انہوں نے دلچسپ ردد عمل دے دیا ہے۔ تفصیلات کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ ’’ جس اولاد کے لیے ساری زندگی کرپشن کی وہ اولاد باپ کی خاطر سات ارب محض سات ارب جو شریف خاندان کے لیے ایک معمولی سی رقم ھے دینے کو تیار نہیں۔۔۔عبرت کا مقام ھے!!! ‘‘۔
ایک اور پیغام میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ ’’اگر ڈاکٹر عمران خان نہ آتا تو ھمیں کیسے پتا چلتا کہ ملک سارے مریض چلا رھےتھے۔۔۔!!!‘‘۔
مولانا فضل الرحمان کے کل دھرنا ختم کرنے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ ’’استعفیٰ حلوہ ھے کیا۔۔۔!!!‘‘۔