اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی، ڈی جی نیب آپریشن ڈویژن دیگر افسران شریک ہوئے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیب اجلاس میں بدعنوانی کے مختلف ریفرنسز،انویسٹی گیشنز اور انکوائریزکی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے بتایا کہ نیب نے گزشتہ 23ماہ میں بدعنوان عناصر سے 71 ارب روپے ریکور کرکےیہ رقم قومی خزانے میں جمع کروا دی ہے۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال کے مطابق بدعنوانی کے 1235ریفرنسزاحتساب عدالتوں میں زیرسماعت ہیں،
اورمیگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین نیب کے مطابق نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے سراہا ہے جبکہ ورلڈ اکنامک فورم کی حالیہ رپورٹ میں نیب کی آگاہی اور تدارک کی پالیسی کوسراہا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیب “احتساب سب کے لیے” کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ دوسری جانب ایک کبر کے مطابق سینئیر صحافی و تجزیہ کار رؤوف کلاسرا نے حکومتی جماعت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف میں پُرانی پی ٹی آئی جنم لے رہی ہے جو عمران خان کی سوچ اور ان کے مؤقف پر ان سے مزاحمت بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گذشتہ کچھ عرصہ میں پی ٹی آئی کے پُرانے لوگوں کو زیادہ اہمیت نہیں دی ، انہوں نے صرف الیکٹیبلز پر دھیان دیا کیونکہ وہ پاور میں آنا چاہتے تھے۔ اسی لیے انہوں نے پاور کی سیاست کھیلی۔ انہوں نے بتایا کی پی ٹی آئی کے کافی لوگوں نے ہمیں بتایا کہ ہمارا پڑھا لکھا ووٹر ہے جس سے ہم نے کچھ اور وعدے کیے تھے لیکن اب کچھ اور ہو رہا ہے اور پی ٹی آئی میں آنے والوں نے پارٹی کے ایجنڈے کو پوری طرح ہائی جیک کر لیا ہے۔