اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ فواد چودھری جیسے لوٹے جو اپنی گارنٹی نہیں دے سکتے وہ کس منہ سے دوسروں کی گارنٹی مانگ رہے ہیں،فواد چودھری پہلے اپنا سیکیورٹی بانڈ دیں کہ کسی اورتھالی میں نہیں کھائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری جیسے لوٹے جو اپنی گارنٹی نہیں دے سکتے وہ کس منہ سے دوسروں کی گارنٹی مانگ رہے ہیں، فواد چودھری پہلے اپنا سیکیورٹی بانڈ دیں کہ کسی اورتھالی میں نہیں کھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری لوٹے تھے،
ہیں اور رہیں گے،لیگی رہنما نے کہا کہ فواد چودھری اپنے بیانات سے عمران صاحب کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، فواد چودھری مذموم بیانات سے عدالتی فیصلوں کی توہین نہ کریں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتاررکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق دو ارکان صوبائی اسمبلی کو دھکے دینے پر پولیس پر برہم ہو گئے۔ میڈیا یرپورٹس کے مطابق پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں خواجہ برادران کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا،2ایم پی ایز کو دھکے دینے پر خواجہ سعد رفیق پولیس پر برہم ہو گئے ،انہوں نے کہا کہ اگر ایسا چلتا رہا تو میں یہاں سے نہیں جاﺅں گا،اگر منتخب نمائندوں کو نہیں جانے دیا جائے گا تو میں نہیں جاﺅں گا،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرے سامنے ایم پی ایز کو دھکے دیئے جا رہے ہیں ۔ ایس پی ہیڈکوارٹر نے کہا کہ عدالت آپ کا انتظار کررہی ہے آپ چلیں ،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دو ایم پی ایز کو آنے دیا جائے کیاان افسروں نے تبدیل نہیں ہونا ،آپ لوگ کیا سمجھتے ہیں حکومت کبھی نہیں بدلے گی ۔