Wednesday January 22, 2025

بریکنگ نیوز! آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفیکشن پر دستخط کر دیے گئے

اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفیکشن پر دستخط کر دیے، جنرل قمر باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف برقرار رکھا جائے گا، ملازمت کی نئی مدت کا آغاز 28 نومبر سے ہوگا، نوٹیفیکشن آئندہ چند روز میں جاری کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع یقینی ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور اینکر کاشف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے تیار کیے گئے نوٹیفیکشن پر دستخط کر دیے ہیں، تاہم نوٹیفیکشن ابھی جاری نہیں کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت اگلے ماہ 28 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ تاہم صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کے نوٹیفیکیشن پر ایک ماہ قبل ہی دستخط کر کے وزیراعظم کے فیصلے پر مہر ثبت کر دی ہے۔ اس حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے بھی ردعمل دیتے ہوئے تصدیق کر دی ہے۔ واضح رہے کہ جنرل قمر باجوہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں 2016 میں پاک فوج کے نئے سربراہ مقرر کیے گئے تھے۔ جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت 28 نومبر 2019 کو ختم ہونا تھی، تاہم وزیراعظم عمران خان نے ملک اور خطے کے موجودہ کشیدہ حالات کے باعث جنرل قمر باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیراعظم نے یہ فیصلہ کچھ ماہ قبل کیا تھا۔ جبکہ اب صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کے نوٹیفیکشن پر دستخط کر دیے ہیں۔ تاہم آرمی چیف کی مدت ملازمت کا نوٹیفیکشن باقدہ طور پر اگلے ماہ جاری کیا جائے گا۔

FOLLOW US