رحیم یار خان (مانیٹرنگ ڈیسک) حادثے کا شکار ہونے والی تیزگام ایکسپریس کے ڈرائیور محمد صدیق کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے بوگیوں میں 6 سے 7 گیس سلنڈر پھٹے ہیں۔ ٹرین کے ڈرائیور نے کہا کہ حادثہ 6 بج کر بیس منٹ پر پیش آیا اور ٹرین 6 بج کر 23 منٹ پر روک لی تھی، ڈرائیور نے جاں بحق ہونے والے افراد کے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ دو بج کر پندرہ منٹ پر روہڑی سے ٹرین لے کر نکلاتھا، خانپور ساڑھے تین بجے کے قریب کراس کیا، لیاقت پور چھ بج کر پندرہ منٹ کے قریب پہنچے، ٹرین کے ڈرائیور محمد صدیق نے کہا کہ کسی مسافر نے چین پل کی تو ٹرین روکی اور اسسٹنٹ سے کہا کہ دیکھو کیا ہوا ہے تو اس وقت پتہ چلا کہ بوگیوں میں آگ لگی ہوئی تھی، جن بوگیوں کو آگ لگی ہوئی تھی انہیں الگ کر دیا تاکہ باقی بوگیاں محفوظ رہ سکیں۔