Wednesday January 22, 2025

حُکومت کے پاس 2سے 3دن کا وقت ہے!مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کی ڈیڈ لائن دے دی

اسلام آباد : رہنما جمیعتِ علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو دو سے تین دن کا وقت دیں گے اور اگر استعفیٰ نہ آیا تو جلسہ بھی کریں گے اور دھنرہ بھی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا مارچ اسلام آباد پہنچ گیا ہے جہاں وہ کل جلسہ کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ آزادی مارچ ملتوی نہیں ہوا۔

مولانا فضل الرحمن کنٹینر پر آ گئے ہیں جہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد ٹرین حادثے پر رنج اور دکھ ہے۔آج آزادی مارچ کا جلسہ ملتوی نہیں کیا۔۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مریم اورنگزیب کا جلسے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ہمارا پروگرام ہے ہم فیصلہ کریں گے کیا کرنا ہے،ن لیگ کو بتا دیا ہے کہ تمام قافلے اپنے وقت اور ترتیب کے مطابق پہنچیں گے۔ مولانا فضل الرحمن کا قافلہ گوجر خان سے روانگی کے لیے تیار ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے ٹرین حادثے پر اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔یہ آزادی مارچ ہے اور آزادی مارچ ہی رہے گا۔ تمام قافلے منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔ خیال رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سانحہ تیز گام ایکسپریس کے پیش نظر آزادی مارچ کا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آزادی مارچ کا جلسہ کل ہو گا ، آئندہ لائحہ عمل کا اعلان جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل کریں گے ۔ اپوزیشن نے آزادی مارچ کا جلسہ مشترکہ طور پر کل تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ آزادی مارچ جلسہ کل جمعہ کے بعد ہو گا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں آزادی مارچ جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

FOLLOW US