اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق سینیٹر اور جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ کو غیر ملکی شہری قرار دے دیا گیا ہے۔نادرا نے حافظ حمد اللہ کو افغان باشندہ قرار دے کر شناختی کارڈ کینسل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نادرا نے جے یو آئی ایف کے رہنما حافظ حمد اللہ کو افغان شہری قرار دے دیا ہے۔نادرا کا کہنا ہے کہ حافظ حمد اللہ پاکستانی شہری نہیں ہیں۔نادرا نے حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ کینسل کر دیا۔ نادرا کے مراسلے پر پیمرا نے حافظ حمد اللہ کی ٹی وی کوریج پر پاپبدی لگا دی۔نادرا نے 11 اکتوبر کو مراسلہ پیمرا کو بھجوایا تھا۔ جاری کیے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے
کہ تمام ٹی وی چینلز حافظ حمد اللہ کو اپنے پروگرام،اور ٹاک شوز میں مدعو نہ کریں۔نادرا نے حافظ حمد اللہ کو “Alien ” قرار دے دیا۔نادرا کے مراسلے پر پیمرا نے حافظ حمد اللہ کی ٹی وی کوریج پر پاپبدی لگا دی ہے۔خیال رہے کہ حافظ حمد اللہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سینئیر رہنما ہیں۔وہ سینیٹر بھی رہ چکے ہیں جب کہ میڈیا پر اپنی جماعت کا بھرپور موقف پیش کرتے نظر آتے ہیں تاہم اب پیمرا نے ان کے ٹی وی شوز میں شرکت پر پابندی لگا دی ہے۔جب کہ دوسری جانب یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر حافظ حمد اللہ افغان باشندے تھے تو پھر وہ سینیٹر کیسے منتخب ہوئے؟۔