لاہور(نیوزڈیسک): سینئر صحافی اورتجزیہ کارحامد میر نے کہا ہے کہ مریم نواز صاحبہ! مسلم لیگ ن نے 500 ووٹوں والے عبدالقدوس بزنجو کوڈپٹی اسپیکر بنوایا،اب آپ اپنا بیانیہ بیچ کر قوم کوبے وقوف مت بناؤ،اب آپ کیخلاف برطانیہ سے بھی ثبوت آگئے ،پاکستانی سپریم کورٹ کوتوکہہ دیا کہ انتقامی کاروائی ہورہی ہے۔اب آپ کا بیانیہ کیا ہوگا؟ انہوں نے
مریم نوازکے بہاولپورجلسے میں خطاب پرنجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب آپ کسی غیرسیاسی عورت کوجلسے سے خطاب کرنے پرلگا دیں گے توپھر وہ اسی طرح کے بلنڈرمارتی ہے۔ ان کواب یاد آیا کہ عبدالقدوس بزنجو نے 500ووٹ لیے ہیں ان کو2013ء میں یاد نہیں آیا جب انہوں نے اپنے ووٹوں سے عبدالقدوس بزنجو کوڈپٹی اسپیکربنوایا۔جب میں لکھتا تھا کہ یہ صورتحال ٹھیک نہیں ہے آپ ق لیگ والوں کوگلے لگا رہے ہیں یہ آپ کے ساتھ نہیں رہیں گے۔تومجھے کہتے تھے آپ کوپتا نہیں کیا مسئلہ ہے ۔پھر وہی پرویز مشرف کے لوگ دانیال عزیز،ماروی میمن ان کے ترجمان بن گئے۔ پھرہمیں انہوں نے دشمنوں کی صف میں شامل کردیا۔انہوں نے کہاکہ پھر حالات تبدیل ہوگئے۔مریم نواز صاحبہ! آپ کی مسلم لیگ ن نے 500ووٹوں والے عبدالقدوس بزنجو کوڈپٹی اسپیکر بنوایا، اور اب جب اس نے دغا دے دیا۔جس کے بارے میں باربار کہتا تھا کہ یہ دغا دیں گے ۔اب آپ اپنا بیانیہ بیچنے کی کوشش کررہے ہیں۔پاکستانی قوم کواتنا بے وقوف مت سمجھو۔انہوں نے کہاکہ اب آپ کیخلاف برطانیہ سے بھی ثبوت آگئے ہیں۔اب دیکھیں گے کہ آپ کیا کرتے ہیں؟پاکستانی سپریم کورٹ کوتوآپ نے کہہ دیا کہ ہمارے خلاف انتقامی کاروائی ہورہی ہے۔اب آپ کابیانیہ کیا ہوگا؟ برطانیہ کے ساتھ آپ کاکیا مسئلہ ہے؟ اب ان کیخلاف بھی انقلاب لیکرآئیں گے؟