Monday April 21, 2025

”ڈاکٹر شاہد مسعود کا معافی مانگنے سے انکار“زینب کے قاتل عمران بارے جھوٹی خبر دینے ڈاکٹر شاہدمسعود نے سپریم کورٹ میں ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی حیران رہ جائے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی واینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے زینب کے قاتل عمران بارے الزمات پر اپناجواب آج سپریم کورٹ میں جمع کرایا۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے معافی مانگے بغیر آئندہ کیلئے محتاط رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ شاہد مسعود نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ یقین دلاتاہوں آئندہ بیان دیتے ہوئے محتاط رہوں گا قصورواقعے

پربطورصحافی اور اینکرجذباتی ہوگیاتھا۔صحافی شاہد مسعود نے کہا کہ انکوائری کمیٹی کے ارکان کاانتخاب عدالت نے کیا،کمیٹی کی فائنڈنگ پرمقدمہ لڑنا نہیں چاہتا،ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ کمیٹی کی فائنڈنگ کی صداقت پرکوئی بات نہیں کرسکتا،کمیٹی نے رپورٹ میں جوکہااس کی تردیدنہیں کرتا۔اینکر پرسن کا کہناتھا کہ مجھے مجرم عمران کے بینک اکاو نٹس سے متعلق معلومات ملیں،مجرم عمران کی بااثرافرادسے تعلقات کی بھی اطلاع ملی،ان معلومات کی بنیادپرکہاکہ مکروہ دھندے میں مجرم کاانٹرنیشنل مافیاسے تعلق ہے۔