Tuesday June 17, 2025

مجھے عمران خان کی جوانی کی تصویریں بھیجی جارہی ہیں کہ دیکھو یہ کیا کر رہا ہے، جوانی میں تو میں بھی ڈانسر تھا، میری باتیں کیوں سنتے ہو؟ توبہ

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ میرے اوپر کافی لعن طعن کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ اگر عمران خان کی اچھائی بیان کرتا ہے تو دوسروں کی کیوں نہیں کر رہا؟ یہ ایسا ہے ویسا ہے، تو مجھے یہ لوگ بتائیں کہ اوروں میں سے کبھی کسی نے ریاست مدینہ بنانے کی بات کی ہے؟ ممکن ہے عمران خان ریاست مدینہ میں ناکام ہوجائے لیکن انہوں نے الفاظ تو ادا کیے، ارادہ تو کیا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ طرز کی ریاست بنا نا چاہتے ہیں، میں نے اس لیے عمران خان کی تعریف کی، لیکن اس پر بھی مجھے وہ گالیاں دی جار ہی ہیں۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ہمارے پاکستانی بھی عجیب بادشاہ لوگ ہیں، کبھی گدھے کو گھوڑا بنا دیتے ہیں، کبھی گھوڑے کو خچر بنا دیتے ہیں، لیکن میں ابھی بھی اپنی بات پر قائم ہوں، ہمیں بہت اچھا حکمران ملا ہے، اللہ تعالیٰ اسکی مدد کرے، مجھے امید ہے ہماری کشتی کچھ کنارے لگے گی، ہیم سب کو اس کے لیے دعا کرنے کی ضرورت ہے، اگر کسی علاقے میں ایک آدمی درست طریقے سے آجائے تو پورے کے پورے علاقے کا رٗخ درست سمت لگ جاتا ہے، عمران خان اللہ سے ڈرنے والا ہے، کون آدمی ہے جس گناہ نہیں کرتا، مجھے تصویریں بھیجی جارہی ہیں کہ دیکھو یہ کیا کر رہا ہے، اسکی جوانی کی تصاویر بھیجوائی جارہی ہیں مجھے، اب تم کہتے ہو یہ ایسا ہے، اچھا ہے، قابل ہے، میں بھی کالج میں ڈانسر تھا، میری بھی نہ سنو، پھر مجھے بھی گالیاں دینا شروع کر دو، میرے گھر والے چاہتے تھے کہ میں ڈاکٹر بن جاؤں ، لیکن میں سنگر تھا ڈانسر تھا، مجھے کوئی بتائیں جو گناہ نہیں کرتا، جب کوئی آدمی توبہ کر لیتا ہے اور اسے کوئی طعنہ دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ قسم اُٹھاتا ہے کہ میں تیرے مرنے سے پہلے تجھے اس میں مبتلا کر کے ماروں گا، مولانا طارق جمیل کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں: