Friday February 14, 2025

چیف جسٹس نے اعتزاز احسن کو سخت سزا سنا دی ،، پیپلزپارٹی کو شدید جھٹکا لگ گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عدلیہ کے اختیارات کے حوالے سے بات کرنا اعتزاز احسن کے لئے نقصان دہ ثابت ہو گیا ۔ عدالت عظمیٰ نے انھیں سخت سزا دے ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کو جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ ڈبوں کے دودھ کے کیس کی سماعت کے دوران اعتزاز احسن کے جونئیر وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ۔ میجی فارمولا دود ھ کمپنی کے مالک کی بھی عدالت پیشی ہوئی ۔ اور عدالت میں کہا کہ آئندہ میجی فارمولا ملک کے ڈبوں سے دودھ کا لفظ حذف کر دیا جائے گا۔کمپنیوں کے وکیل اعتزاز احسن کے جونیئر وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ اعتزاز احسن مصروفیت کی وجہ سے

عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے اس لیے عدالت ان کو مہلت دے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ہمیں اعتزازاحسن کے نام سے نہ ڈرائیں وہ ہمارے لیے محترم ہیں، اعتزازاحسن پارلیمنٹ میں کہتے ہیں کہ ہم اختیارات سے تجاوز کررہے ہیں یہی بات وہ ہمارے سامنے بھی آ کر کہیں۔