Monday February 17, 2025

بہالپور میں مسلم لیگ (ن)کا جلسہ، ایک اور انتہائی شرمناک کام کر دیا گیا، پاکستانیوںکا غصہ آخری حدوں کو چھو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن)نے آج بہاولپور نے ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا ۔ اس جلسے کے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی تھیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے سیاسی جلسے کےلئے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا ۔ ایک جانب تو ضلع بھر کے سرکاری ملازمین کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ جلسہ گاہ پہنچیں تو دوسری جانب ہر محکمہ کے انچارج کو ملازمین کی حاضریوں کو یقینی بنانے کا پابند کیا گیا ۔ اسی طرح محکمہ واپڈا کی تین گاڑیوں کی ذمہ داری لگائی گئی کہ وہ جنریٹر کو جلسہ گاہ پہنچاتی

رہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے جلسہ گاہ میں انتظامات مئیر بہاولپور اورسابق لیگی ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری کے سپرد کئے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ میں آویزاں کئے جانیوالے بینرز اور پوسٹرز بھی تحصیل میونسپلٹی کی جانب سے آویزاں کئے جانے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے جبکہ سرکاری اہلکاروں سے بلامعاوضہ جلسہ گاہ میں کام بھی کروایا گیا ہے۔