لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملازمت پیشہ افراد کےلئے چھٹیوں کی خبر کسی عید سے کم نہیں ہوتی ۔ لگ بھگ تما م ہی ملازمین اس انتظار میں رہتے ہیں کہ کب سرکار کسی چھٹی کا اعلان کرے۔ وفاقی ملازمین ماہ مارچ میں 3 سرکاری چھٹیوں کا لطف اٹھائینگے ۔ یوم پاکستان 23 مارچ بروز جمعۃ المبارک کو ہے حکومت کی جانب سے چھٹی کے اعلان کیساتھ ہی وفاقی سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔وفاقی محکموں کے ملازمین کو ہفتہ اور اتوار کی عام تعطیل ہوتی ہے جبکہ جمعۃ المبارک
کو یوم پاکستان کے سلسلہ میں چھٹی ہوگی اس طرح وفاقی سرکاری ملازمین تین چھٹیوں کا مزہ لیں گے جبکہ صوبائی محکموں کے ملازمین ان چھٹیوں کا فائدہ حاصل نہیں کر سکیں گے کیونکہ ہفتہ کو انہیں ڈیوٹی پر آنا پڑیگا۔