لاہور(نیوزڈیسک) سابق رکن اسمبلی محمود سلطان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محبوب سلطان تحریک انصاف میں باقاعدہ مشولیت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مسلم لیگ ق کے رہنماء محبوب سلطان نے ملاقات کی۔جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اورآئندہ عام انتخابات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پرملاقات میں جہانگیرترین اور سینیٹرفیصل جاویدبھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران
صاحبزادہ محبوب سلطان نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا ہے۔صاحبزادہ محبوب سلطان ق لیگ کے ٹکٹ پر دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں