Friday February 14, 2025

رضا ربانی تو کیا اگر پیپلزپارٹی نے اس آدمی کو کو بھی چئیرمین سینیٹ کھڑا کر دیا تو مسلم لیگ (ن)والے دوڑتے ہوئے آئیں گے، پی پی رہنما کا حیران کن بیان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے راہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نواز شریف کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ نواز شریف اگر جمہوری ہوتے تو آج تنہا کھڑا نہیں ہوتے ۔ (ن) لیگ کے پاس رضا ربانی کے لیول کا کوئی امیدوار نہیں ہے شہباز شریف اسٹیبلشمنٹ سے جڑنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جمعرات کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں

نے کہا کہ نواز شریف دو نمبر لوگوں کو پرموٹ کرتے ہیں انہیں اپنے گناہوں کی معافی لینا چاہئے ۔ نواز شریف نے کبھی جمہوری کارکن تیار نہیں کئے بلکہ ہمیشہ تاجر ، ٹھیکیدار اور شوگر مافیا پیدا کئے ۔ (ن) لیگ شکر کرے گی کہ ان کا ہاتھ تو پکڑا ہے ۔ پیپلزپارٹی کسی چھوٹے شخص کا نام لے تو بھی (ن) لیگ دوڑی آئے ۔ (ن) لیگ کا راستہ روکنے کے لئے پی ٹی آئی نے اپنے ووٹ دیئے تو کوئی حرج نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے رضا ربانی کو گوگلی کرائی ہے اور ان کا نام لے کر اداروں کو پیغام دیا ہے ملک ٹھیک کرنے والے اگر مہرے بن جائیں تو ملک کا کیا بنے گا جب منطقی انجام کو پہنچیں گے تو کوئی نیا آئے گا ۔