Sunday July 20, 2025

خاتون رکن اسمبلی نے بھی بغاوت کر دی، کس سیاسی جماعت میں شامل ہو گئیں؟بڑی خبر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم چھوڑنے والی رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہونے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں فریال تالپور اور نثار کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیر سوہو کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے پانچ دھڑے بن گئے ، میں وہاں مطمئن نہیں تھی اس لئے پیپلز پارٹی جوائن کرلی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم میں صرف خواتین کی کردار کشی کی گئی جبکہ پیپلز پارٹی میں خواتین کی عزت ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کا کہنا تھا کہ ہم عورتوں کی عزت کرتے ہیں، پارٹی میں خواتین کو اہمیت دی جاتی ہے۔