اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے لیے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی میں معاملات طے پاگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ انتخابات کے بعد چیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے رابطہ مہم زور پکڑ گئی، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) دیگر پارٹی سربراہان سے ملاقات کرکے جوڑ توڑ کی کوشش میں
مصروف ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطہ ہوا جس میں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد امیدوار سلیم مانڈوی والا کی حمایت کردی جب کہ پیپلزپارٹی نے بھی بلوچستان سے آزاد حیثیت میں جیتنے والے سینیٹر انوارالحق کی بطور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کی حمایت پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔