Saturday July 19, 2025

مسلم لیگ (ن)چئیرمین سینیٹ کی جنگ آخر دم لڑنے کو تیار ،بڑے اجلاس میں کون سا اہم فیصلہ ہو گیا؟؟اہم رپورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ(ن) کی کمیٹی نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے پارٹی کے نامزد کردہ امیدواروں کی کامیابی کا دعوی کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کوپنجاب ہاو ¿س اسلام آباد میں مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کی سربراہی میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس جاری ہے، جس میں پارٹی کی 4 رکنی کمیٹی نے اپنی

رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکثر جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے لیے نواز شریف کی تجویز کی حامی ہیں اور انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے لیے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ مسلم لیگ(ن) کو سینیٹ میں مطلوبہ اکثریت حاصل ہو گئی ہے، اب مسلم لیگ(ن) باآسانی اپنا چیئرمین منتخب کرانے کی پوزیشن میں ہے۔نواز شریف نے کمیشن کی رپورٹ پر اظہارِ اطمینان جب کہ آصف زرداری کی جانب سے رضا ربانی کا نام مسترد کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریت کو مستحکم اور پارلیمان کو بالادست دیکھنا چاہتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا تعلق مسلم لیگ (ن) جب کہ ڈپٹی چیئرمین کا تعلق اتحادی جماعت سے ہوگا۔ مشاورتی اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ناموں پر مشاورت کی جارہی ہے۔نوازشریف نے آزاد سینیٹرز اور دیگر چھوٹی جماعتوں سے منتخب ہونے والے سینیٹرز سے رابطوں کے لیے چار رکنی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے آج اپنی رپورٹ پارٹی قائد کو پیش کی۔چار رکنی کمیٹی میں خواجہ سعد رفیق، مشاہد اللہ خان، ایاز صادق اور مشاہد حسین سید شامل تھے جنہوں نے الگ الگ اپنی رپورٹ پیش کی۔ذرائع کے مطابق چاروں رہنماو ¿ں نے اپنی رپورٹ میں پارٹی کو

سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی نشست لینے کے لیے مطلوبہ اکثریت ملنے کا دعوی کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیوایم کے دھڑوں، فنکشنل لیگ اور دیگر چھوٹی جماعتوں نے مسلم لیگ(ن) کو سینیٹ میں حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ میاں نوازشریف نے بھی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ(ن) نے اپنے اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کی تعداد کا جائزہ لیا گیا۔