Wednesday July 30, 2025

کیا کررہے ہو کپتان جی، ذرا سوچو۔۔۔پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے پر عمران خان کو ساتھی رہنمائوںنے کیا مشورہ دے ڈالا؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف چیئرمین سینٹ کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے سے گھبرانے لگی ہے ۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے عمران خان کو پی پی کا برائہ راست ساتھ نہ دینے کا مشورہ دیدیا ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چند سینئر رہنماؤں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ چیئرمین سینٹ

کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا گیا تو پی ٹی آئی اپنے منشور سے ہٹ جائیگی،سینٹ چیئرمین سلیم مانڈوری والا ہو یا شیرین رحمن پاکستان تحریک انصاف کو اعتراض نہیں تاہم ڈپٹی چیئرمین کے لیے بلوچستان کے سینیٹر انور کاکڑ کو منتخب کرانے کے لیے پی ٹی آئی اپنا کردار ادا کر سکتی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی اتحاد سے گریزاں ہیں تاہم انہوںنے یہ ٹاسک بلوچستان کے سینٹرزکو دیا ہے کہ وہ بات چیت کر کے پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کریں ،جس پر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حامی بھر لی ہے کہ انور کاکڑ کو ڈپٹی چیئرمین بنوانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف اپنا کردار ادا کریگی ۔پاکستان تحریک انصاف ذرائع کے مطابق کہ پاکستان مسلم لیگ کو کسی صور ت چیئرمین نہیں لانے دیا جائے گاتاہم ایسی صورتحال میں پی ٹی آئی بلوچستان کے سینٹرز کی آڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی کاساتھ دے سکتی ہے ۔