Wednesday July 30, 2025

شیخوپورہ میں پولیس اہلکار خاتون کے گھر جا کر کون سا شرمناک کام کرتے رہے؟؟عدالت کا سخت حکم جاری

لاہور (نیوز ایجنسیاں) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو خاتون خورشید بیگم کو حراساں کرنے سے روکتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ جسٹس ملک طارق سلیم نے خورشید بیگم کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شیخوپورہ پولیس مخالفین کے کہنا پر بلاوجہ تنگ کررہی ہے۔درخواست گزار پولیس آئے روز گھر آکر تنگ کرتی ہے

اور رشوت مانگتی ہے۔خاتون نے استدعا کی کہ عدالت مقامی پولیس کو حراساں کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے وکلاءکی بحث کے بعد شیخوپورہ پولیس کو حراساں کرنے سے روک دیا۔