Monday February 17, 2025

چیف جسٹس کی گاڑی کو گزشتہ روز کس نے روک لیا، پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) خانقاہ ڈوگراں کے رہائشی معذور شہباز نے چیف جسٹس کی گاڑی روک کر دہائی دیتے ہوئے کہا کہ اس کی بہن کو اغوا کرلیا گیا ہے لہذا چیف جسٹس اسے انصاف دلائیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار لاہور میں سپریم کورٹ سے سیشن کورٹ دورے کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ خانقاہ ڈوگراں کے

رہائشی شہباز نے انصاف کی دہائی کے لیے چیف جسٹس کی گاڑی روک لی، تاہم پولیس اہلکاروں نے اسے راستے سے ہٹا دیا۔ چیف جسٹس بھی معذور سائل کی دہائی سنے بغیر وہاں سے روانہ ہوگئے۔