Monday January 20, 2025

لاہور میں لڑکیوں کو ہراساں کرنے کیلئے لڑکے کی کراسنگ بریج پر سرعام برہنہ ہوکر فحش حرکات

لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور میں لڑکیوں کو سر عام ہراساں کرنے اور فحش حرکتیں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایک خاتون صارف نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ میں پیدل چلنے والوں کے لیے بنایا گیا پُل کراس کر رہی تھی جب میں نے اس لڑکے کو دیکھا۔ وہ برہنہ تھا اور مجھے دیکھ کر اُس نے فحش حرکتیں شروع کر دیں۔یہ دیکھ کر میں ایک دم دنگ رہ گئی۔ خاتون صارف نے بتایا کہ میں نے اس لڑکے کا ویڈیو کلپ بنایا ، اُسے معلوم تھا کہ میں اُس کی ویڈیو بنا رہی ہوں لیکن اُس نے اِس بات کی بھی پرواہ نہیں کی۔ خاتون صارف کا کہنا تھا کہ اِس لڑکے نے مجھ پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی۔خاتون صارف نے پُل کی لوکیشن شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ ابوبکر بلاک نیو گارڈن ٹاؤن لاہور میں موجود واقع پُل ہے۔اس ویڈیو کو دیکھ کر

خواتین صارفین نے کافی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پیدل چلنے والے اکثر سڑک پار کرنے کے لیے پُل کراس کرتے ہیں جس میں زیادہ تعداد خواتین کی ہوتی ہے۔ لیکن سر عام پُلوں پر اس طرح کی نازیبا اور فحش حرکتیں دیکھ کر لڑکیوں میں ایک خوف سا بیٹھ گیا ہے ۔ معلوم نہیں کہ کب کوئی درندہ آ کر اُن کو دبوچ لے۔سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور اسے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایسا ہی ایک واقعہ لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ کے پاس پیش آیا تھا۔ جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لاہور پولیس نے خاتون کی شکایت پر سرعام ”فحش حرکات” کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ مشتبہ شخص کی شناخت طیب احمد کے نام سے ہوئی اور وہ رائیونڈ میں ویسٹ ووڈ کالونی کا رہائشی ہے۔

FOLLOW US